Friday, April 26, 2024

موسم سرما کی تعطیلات جنوری کے آخر میں ہوں گی، این سی او سی کا فیصلہ

موسم سرما کی تعطیلات جنوری کے آخر میں ہوں گی، این سی او سی کا فیصلہ
December 15, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) این سی او سی نے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات جنوری کے آخر میں ہوں گی۔

سردیوں کی چھٹیوں کیلئے بچوں کا انتظار طویل ہو گیا۔ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کیلئے این سی او سی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں فیصلہ ہوا کہ موسم سرما کی تعطیلات جنوری کے آخر میں ہوں گی۔  

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھٹیوں کی تاریخ طے کرنے کے معاملے پر مشاورت جاری ہے تاہم، دوران اجلاس اتفاق کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کا عمل جاری رہے گا۔

گزشتہ روز بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تمام صوبوں کی سفارشات کے تحت موسم سرما کی تعطیلات آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔