Friday, April 19, 2024

موسم سرما میں گیس کی ضروریات پوری کرنے کیلئے 2 ایل این جی کارگوز کی خریداری کے ٹینڈر جاری

موسم سرما میں گیس کی ضروریات پوری کرنے کیلئے 2 ایل این جی کارگوز کی خریداری کے ٹینڈر جاری
November 3, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے موسم سرما میں گیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 2 ایل این جی کارگوز کی خریداری کے لئے ٹینڈر جاری کر دیئے۔

پاکستان ایل این جی لمٹیڈ  کی جانب سے دو ایل این جی کارگوز کی خریداری کے لئے ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔ ٹینڈر میں عالمی سپلائرز سے 5 نومبر تک بولیاں طلب کی گئی ہیں۔

ٹینڈر کے مطابق نومبر کے آخری دو ہفتوں کے لئے ایل این جی کارگوز منگوائے جائیں گے۔ اس سے قبل دو عالمی کمپنیوں کی جانب سے ایل این جی کارگوز کی فراہمی منسوخ کر دی گئی تھی جس کے بعد  ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔