Friday, March 29, 2024

موسم سرما آتے ہی نرسریوں میں بھی رنگا رنگ پھولوں کی بہار آگئی

موسم سرما آتے ہی نرسریوں میں بھی رنگا رنگ پھولوں کی  بہار آگئی
November 23, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) موسم سرما آیا تو فیصل آباد کی نرسریوں میں بھی رنگا رنگ پھولوں کی  بہار آگئی۔ مختلف رنگ کے پھول ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ پھولوں کا نام ذہین میں آتے ہی دل و دماغ کھل آٹھتے ہیں اور جب رنگا رنگ پھول ہو سامنے تو ان کی خوشبو سے ہر کوئی ہوتا ہے آشنا۔ فیصل آباد  کی نرسری میں موجود خوبصورت پھول شہریوں کے توجہ کا مرکز بنے رہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ خوبصورت پھول گھر کی سجاوٹ کلیئے خرید رہے ہیں تاکہ پھولوں سے گھر کا ماحول تروتازہ رہے۔ نرسری میں رنگا رنگ  پھولوں نے ہر کسی کو اپنے سحر میں جھکڑا رکھا ۔ موسم سرما میں گل و داودی  ، میری گولڈ ، انڈین ڈیلیا، گوبی پھول ، کراسینتھمن اور پروپیکل جوانٹ پھول  مختلف رنگوں میں  کھل جاتے ہیں۔ مالی کا کہنا ہے کہ ہم کھاد اور پانی کا استعمال کر کے پھولوں کی دیکھ بال کرتے ہیں۔ پھول محبت ، دوستی  اور امن کا پیغام دیتا ہے۔ رنگ برنگے پھولوں کو دیکھ کر ہر کوئی تروتازہ ہو جاتا ہے۔ پھولوں کی تازگی جہاں مرجھاے دلوں کو راحت بخشتی ہے وہی ایک پرسکون زندگی کی نوید بھی سناتی ہے۔