Friday, May 3, 2024

موسم برسات کے ساتھ ہی ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ،محکمہ صحت کی جانب سے واک کا اہتمام

موسم برسات کے ساتھ ہی ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ،محکمہ صحت کی جانب سے واک کا اہتمام
July 30, 2015
لاہور(92نیوز)موسم برسات کے ساتھ ہی ڈینگی پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ جاتا ہےعوام کو وائرس سے بچاﺅ اور اس کے متعلق آگاہی کیلئے لاہور میں ڈینگی واکس کاانعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوپر روڈ پر محکمہ صحت کے زیر اہتمام ہونیوالی واک میں مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق، ڈی جی ہیلتھ ، محکمہ صحت کے عملے اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس میں ڈینگی وائرس سے متعلق ہدایات اور اس سے بچاﺅ کے طریقے درج تھے۔ اس موقع پر مشیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر اس وائرس کامکمل خاتمہ ممکن نہیں ہے۔ لبرٹی گول چکر پر بھی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ واک کے شرکاءنے راہگیروں اور دیگر عوام میں پمفلٹ تقسیم کئے،واک میں شریک ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ چند احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ڈینگی جیسے موذی وائرس کو پھیلنے سے پہلے ہی ختم کیا جاسکتا ہے۔