Friday, April 26, 2024

موسم برسات میں امراض کا علاج احتیاط میں چھپا ہوتا ہے : طبی ماہرین

موسم برسات میں امراض کا علاج احتیاط میں چھپا ہوتا ہے : طبی ماہرین
August 29, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) برسات کا موسم اپنے اندر مختلف رنگ اور کیفیات سموئے ہوئے ہوتا ہے۔ ایک طرف جہاں لوگ موسم برسات کی آمد سے خوش ہوتے ہیں وہیں انہیں مختلف امراض لاحق ہونے کا خطرہ بھی لاحق رہتا ہے۔ ہیضہ، ٹائیفائیڈ، سوزش جگر الف (ہیپاٹائٹس اے )‘ اسہال‘ مچھروں اور آلودہ پانی کے سبب لاحق ہونے والے امراض اسی کی پیداوار ہیں۔ اس کے علاوہ مزے مزے سے بارش میں نہانے والے کہاں محفوظ رہتے ہیں۔ کھانسی، نزلہ، زکام، دمہ اور حساسیت (الرجی) انہیں کہیں نہ کہیں آن گھیرتی ہے۔ طبی ماہرین کہتے ہیں کہ اس موسم میں سب سے زیادہ احتیاط کھانے پینے کے معاملات میں کرنی چاہیے۔ گھر کی صفائی ستھرائی خاص طور پر باورچی خانے کا خیال رکھنا چاہیے۔ برتن استعمال کرنے سے پہلے انھیں صابن سے خوب اچھی طرح دھونا‘ کھانے پینے کی اشیاءڈھانپ کر رکھنا نہایت ضروری ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق برسات کے موسم میں گوشت کھانا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ زیادہ روغنی اور مرچ مصالحے والی غذاو¿ں کے بجائے ہلکی پھلکی زود ہضم اشیاءکھانی چاہئیں اور جہاں تک ممکن ہو بازاری غذاﺅں سے پرہیز کیا جائے۔ rain fever   برسات کے موسم میں سرکا، لیموں اور کیری کا شربت پینا چاہیے۔ سرکے میں ہری مرچ اور پیاز ڈال کر کھانا مفید ہوتا ہے۔ پانی ابال کر پینا چاہیے۔ کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ صابن سے خوب اچھی طرح دھونے چاہئیں۔ سبزیاں اور پھل خوب دھوکر کھانے چاہئیں۔ برسات کے موسم میں بچے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ غذائی بداحتیاطی کے سبب اسہال کا مرض آتا ہے۔ اسہال میں مبتلا بچوں کو او آر ایس پلانا چاہیے اس لیے کہ ان کے جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے۔ اوآرا یس پلانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ او آرایس میں گلوکوس، سوڈئیم کلورائڈ‘ سوڈیم نائٹریٹ اور پوٹاشیئم کلورائڈ ہوتا ہے جونمکیات کی کمی پوری کرتا ہے اور بچے جلد صحت یاب ہوجاتے ہیں۔