Sunday, September 8, 2024

موسم اچھا رہا تو شائقین کرکٹ کو اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا، سنیل گواسکر

موسم اچھا رہا تو شائقین کرکٹ کو اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا، سنیل گواسکر
June 15, 2019
لندن ( 92 نیوز) موسم کے بدلتے تیور سے بھارتی لیجنڈ سنیل گواسکر بھی پریشان  ہیں، کہتے ہیں اگر کل موسم نے ساتھ دیا تو شائقین کرکٹ کو زبردست میچ دیکھنے کو ملے گا۔ لندن میں  92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے میچ پر تبصرہ کیا اور کہا کہ ٹورنامنٹ کا سب سے اہم میچ ہو رہا ہے ،دونوں ٹیموں کے پاس اچھے ، کوالٹی کھلاڑی ہیں ،انڈیا پاکستان کے میچز جب بھی ہوتے ہیں تو بڑے دلچسپ ہوتے ہیں ۔ سنیل گواسکر نے کہا کہ پاک بھارت میچ ہمیشہ آخری اوور تک چلتاہے ،سب سے بڑی بات موسم کی ہے ،اگر موسم اچھا رہا تو  شائقین کرکٹ کو اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا، اور اگر موسم اچھا نہ رہا تو مداحوں کو مایوسی ہو گی مگر میں امید کرتا ہوں کہ  موسم اچھاہوگا۔