Thursday, April 25, 2024

موسلادھار بارشوں سے راولپنڈی کے نالہ لئی میں طغیانی کا خطرہ

موسلادھار بارشوں سے راولپنڈی کے نالہ لئی میں طغیانی کا خطرہ
July 28, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) موسلادھار بارشوں سے راولپنڈی کے نالہ لئی میں طغیانی کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 20 فٹ تک پہنچ گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے سول انتظامیہ کے ساتھ ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کا آغاز کر دیا۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر تیاریاں مکمل ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نالہ لئی کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا نالہ لئی راولپنڈی کا واحد بڑا مسئلہ ہے۔ نوے روز میں منصوبے کے افتتاح کی خوشخبری دیں گے۔