Thursday, March 28, 2024

مودی ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا ، چودھری سرور

مودی ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا ، چودھری سرور
August 7, 2019
لاہور ( 92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ نریندر مودی ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا ہے ،  وہ یاد رکھے کہ کوئی جارحیت کی تو قوم نمٹنا جانتی ہے ۔ چودھری سرور نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دیں گے ، بھارت کا غیر قانونی اقدام عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے ، عالمی ادارے مودی کو سمجھائیں کہ ایسا فیصلہ واپس لے ۔ گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ  بھارت نے جارحیت کی تو نمٹنا جانتے ہیں  جنگ میں دونوں ملکوں کا نقصان ہوتا ہے، بھارت کی کسی بات پر یقین نہیں کرنا چاہیے،پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے،امریکا نے تسلیم کرلیا کشمیر بین الاقوامی مسئلہ ہے۔