Saturday, April 20, 2024

مودی کے فیصلوں پر بھارتی فوج میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی

مودی کے فیصلوں پر بھارتی فوج میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی
April 9, 2019

نئی دہلی ( 92 نیوز) مودی کے متنازعہ فیصلوں پر  بھارتی فوج میں تشویش کی لہر  دوڑ گئی ، بھارتی حکومت نے وائس ایڈمرل بمل ورما کی جگہ کرمبیرسنگھ کو  بھارتی بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کردیا، سپر سیڈ ہونے والے نیوی افسرنے فیصلے کو چیلنج کردیا۔

مودی  سرکار کی ’سلیکشن‘پالیسی نے بھارتی فوج میں بے چینی پیداکردی۔ حکومت کی جانب سے نیوی کے سینئر افسر کو سپر سیڈ کرکے جونیئر افسر کو نیول چیف مقرر کرنے کے فیصلے سے بھارتی فوج میں پائی جانیوالی تشویش اب خبروں کی زینت بن گئی ہے ۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق حکومت نے وائس ایڈمرل بمل ورما کی جگہ کرمبیر سنگھ کو بھارتی بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔۔

سپر سیڈ ہونے والے بمل ورما نے اس حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے   آرمڈ فورسز ٹربیونل میں چیلنج کردیا  اور یہ کیس بمل کی اٹھائیس سالہ وکیل  بیٹی لڑیں گی۔

بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی فوج میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی فوجی افسرنے حکومتی فیصلے کےخلاف عدالتی دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ماضی میں بھی افسروں کو سپر سیڈ کرکے تقرریاں ہوتی رہیں مگر کسی فوجی افسر نے حکومتی فیصلے کو چیلنج نہیں کیا۔