Friday, May 10, 2024

مودی کے دور میں جنگ کے شدید خطرات ہیں ، شیخ رشید

مودی کے دور میں جنگ کے شدید خطرات ہیں ، شیخ رشید
February 5, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا مودی کے دور میں جنگ کے شدید خطرات ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کشمیر کو ایک ڈیزائن کے تحت پاکستان سے الگ کیا گیا جو غلطی مودی نے کی ہے۔ اگر جنگ ہوئی تو آخری سانس تک لڑیں گے۔ انہوں نے کہا ہندوستان میں شہریت بل اور مسئلہ کشمیر پر چپ رہنے والے غدار ہیں۔ اپوزیشن میں ہوں تو راتیں اور دن لمبے ہوتے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہم اپوزیشن میں بھگوڑے نہیں ہوئے، فوجی بیرکوں میں قید کاٹی ہے۔ صرف غریب ہمیں ووٹ دیتا ہے، ہم انکی ہی آواز ہیں ، ہمیں ان بڑے سپر چوروں کی کوئی ضرورت نہیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ یہ دنیا کو پیغام ہے کہ اگر وہ چاہتی ہے کہ خطہ امن کا گہوارہ بن جائے تو کشمیریوں کو آزادی اور جینے کا حق دینا ہو گا۔ کشمیریوں کو اپنی مرضی کے مطابق پاکستان سے الحاق کا حق دینا ہو گا۔ ادھر فردوس عاشق نے کہا بھارت کشمیر کی حیثیت کو مٹانے کی کوشش میں ناکام رہے گا۔ خالد مقبول صدیقی بولے اللہ حکمرانوں کو صحیح وقت پر صحیح فیصلے کی ہمت دے۔