Friday, May 3, 2024

مودی کے بھارت میں انتہا پسند ہندو امن کی بات کرنے والے سدھو کے پیچھے پڑ گئے

مودی کے بھارت میں انتہا پسند ہندو امن کی بات کرنے والے سدھو کے پیچھے پڑ گئے
December 7, 2018
نیو دہلی (92 نیوز) مودی کے بھارت میں انتہا پسند ہندو امن کی بات کرنے والے سدھو کے پیچھے پڑگئے۔ بھارتی انتہا پسند تنظیم ہندو یوا واہینی نے سدھو کے سر کی قیمت مقرر کر دی۔ امن کا پرچار کرنیوالے بھارت کو امن کی باتیں چبنے لگیں۔ امن کی بات کرنے والے اور پاکستان سے دوستی کا ہاتھ بڑھانے والے بھارتی پنجاب کے وزیر اور سابق کرکٹر نووجوت سنگھ سدھو انتہا پسند ہندو کے نشانے پر آگے۔ بھارتی انتہا پسند تنظیم ہندو یوا واہینی کی جانب سے سدھو کے سر کی قیمت لگا دی گئی ہے۔ سدھو کا سر لاؤ اور بدلے میں ایک کڑور روپے پاؤ،۔ یہ انعام ہے بھارت میں امن کی بات کرنے والے کے سر پر۔ ہندو یوا نامی انتہا پسند تنظیم اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی ادھیاناتھ نے بنائی تھی۔ انتہا پسند ہندو رہنما ترن سنگھ کا کہنا ہے کہ سدھوکو قتل کرنے والے کو 1 کڑور روپیہ انعام دیا جائے گا۔ انتہا پسند ہندو رہنما ترن سنگھ نے مزید کہا کہ نووجوت سنگھ سدھو اب اگر دوبارہ آگرہ آئے تو ان کے ٹکڑے کر دئیے جائیں گئے جبکہ گزشتہ دنوں راجھستان جلسے میں سدھو نے مودی اور یوگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔