Friday, May 10, 2024

مودی کے انتہا پسندوں کا پولیس وردیاں پہن کر مظاہرین کسانوں پر حملہ

مودی کے انتہا پسندوں کا پولیس وردیاں پہن کر مظاہرین کسانوں پر حملہ
January 30, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) مودی نے ڈھٹائی کی حدیں پارکردیں،بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری ہے جسے منتشرکرنے کیلئے انتہاپسندہندوتنظیموں کےغنڈوں نےپولیس کی وردیاں پہن کر کسانوں پرحملے شروع کردئیے۔

مودی کی بے حسی اور ڈھٹائی  کے باعث بھارتی کسان  اپنا احتجاج 66ویں روز بھی جاری رکھنےپر مجبور ہے ، دلی کے مختلف مقامات پر ہزاروں کا کسانوں کادھرنا جاری جاری ہے ، بھارتی کسانوں نے مہاتما گاندھی کی برسی پر بھوک ہڑتال شروع کر دی۔

خوفزدہ مودی نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کردیے، انتہاپسند تنظیموں کے غنڈے پولیس کی وردی پہن کر مختلف مقامات پرکسانوں پر حملے کررہےہیں ، مودی حکومت نے احتجاج والے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بندکردی، کئی مقامات پر پولیس نے کسانوں کو تشددکا نشانہ بھی بنایا۔
بھارتی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ تن من جیت سنگھ نے کسانوں پر مظالم کی مذمت کردی، تن من جیت سنگھ نے بھارتی پولیس کے کسانوں پرتشددکی تصاویر ٹویٹ کردیں۔

تن من جیت سنگھ کے ٹویٹ پر سوشل میڈیا پر طوفان مچ گیا، صارفین نے بھارتی کسانوں پر تشدد کی مذمت کی، ایک شخص نے امریکی شہری کی تصاویر بھی شیئر کردیں۔

صارفین نے لکھا جوکبھی امریکا میں ہوااب بھارت میں ہورہاہے، ایک صارف نے لکھا کل تک صرف پاکستان بھارت کو فاشسٹ ریاست کہتا تھاآج ساری دنیا دیکھ رہی ہے، بھارتی پولیس کےمظالم کی ویڈیوزاور تصاویر سوشل میڈیاپروائرل ہوگئیں۔

کینیڈین رکن پارلیمنٹ جگمیت سنگھ نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے معاملہ بھارتی حکومت کے سامنے اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔