Friday, April 26, 2024

مودی کے انتہا پسندانہ رویئے کی وجہ سے نامور ادیبوں اور شاعروں نے ایوارڈ واپس کر دیئے

مودی کے انتہا پسندانہ رویئے کی وجہ سے نامور ادیبوں اور شاعروں نے ایوارڈ واپس کر دیئے
October 19, 2015
نئی دہلی(ویب ڈیسک)مودی کے انتہا پسند بھارت میں ادیبوں اور شاعروں کا احتجاج جاری ہے،اردو کے معروف شاعر منور رانا اور معروف کشمیری ادیب پروفیسر مرغوب بنہالی نے بھی ساہتھیہ اکیڈمی ایوارڈ واپس کر دیئے۔ تفصیلات کےمطابق مودی کے انتہا پسند بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کی زندگی اجیرن کئے جانے کے خلاف معاشرے کے حساس طبقے شاعروں اور ادیبوں کا احتجاج جاری ہے،اردو کے معروف شاعر منور رانا اور کشمیر کے نامور ادیب پروفیسر مرغوب بنہالی نے بھی ساہتھیہ اکیڈمی ایوارڈ واپس کر دیئےجس کے بعد اب تک اعزازات واپس کرنے والے ادیبوں کی تعداد تینتالیس ہو گئی ہے۔ منور رانا نے ایوارڈ واپس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شاید غلطی سے یہ ایوارڈ لے لیا تھا،  وہ وعدہ کرتے ہیں کہ اب زندگی میں کبھی کوئی سرکاری ایوارڈ قبول نہیں کریں گے، کشمیر کے ادیب مرغوب بنہالی نے کہا کہ کشمیری نوجوان زاہد بھٹ کی ہندو جنونیوں کے ہاتھوں ہلاکت پر وہ ایوارڈ واپس کر رہے ہیں بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ ہو گئی ہیں۔