Monday, May 13, 2024

مودی کیخلاف نیو یارک میں احتجاج کی تیاریاں مکمل

مودی کیخلاف نیو یارک میں احتجاج کی تیاریاں مکمل
September 25, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز) بھارتی وزیراعظم  نریندر مودی کے خلاف امریکی سرزمین پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ، ہیوسٹن کے بعد نیویارک میں بھی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔ مودی اندر اقوام متحدہ کی جنرل کونسل میں خطاب کریں گے، باہر کشمیری کمیونٹی بھارت کا بھیانک چہرہ بے نقاب کریں گی۔ بھارتی وزیراعظم 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل کونسل  سے خطاب کررہے ہیں، انتہاپسند مودی کا اصل چہرہ دکھانے کیلئے اسی روز نیویارک میں ایک بڑا مظاہرہ ہورہا ہے۔

ہٹلرمودی ہوش کرو، واشنگٹن اور ہیوسٹن میں مودی کے خلاف احتجاج

مظاہرے کی تیاریوں کے حوالے سے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری  کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں انھوں نے تمام اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں سے مظاہرے میں شرکت کی اپیل کی۔ منتظمین کے مطابق احتجاج میں 30 ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے ،جن میں امریکا کے علاوہ کینیڈا اور یورپ سے بھی پاکستانی اورکشمیری شامل ہوں گے۔

بھارتی میڈیا مودی کی چمچ گیری میں لگا ہے ، ایم ڈی این ڈی ٹی وی

اجلاس میں مظاہرے کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا ، 27 ستمبر کو  واشنگٹن ڈی سی ، ورجینیا اورمیری لینڈ سے چھ بسیں نیویارک روانہ ہوں گی۔