Friday, April 19, 2024

مودی کی کسان دشمن پالیسیوں کیخلاف کسانوں کا احتجاج 17ویں روز بھی جاری

مودی  کی کسان دشمن پالیسیوں کیخلاف کسانوں کا احتجاج 17ویں روز  بھی جاری
December 12, 2020

نئی دہلی (92 نیوز) مودی کی کسان دشمن پالیسیوں کیخلاف بھارتی کسانوں کا احتجاج 17 ویں روز داخل ہو گیا،کسانوں نے امبالا کے شمبھو ٹول پلازہ پر قبضہ کر لیا ۔ ٹول پلازہ کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد شاہراہ کو ’’ٹول فری‘‘ کر دیا گیا۔

بھارت کے کسان ہٹلر مودی کے خلاف ڈٹ گئے،احتجاج 17 ویں روز میں داخل ہوگیا، سڑکیں بند، دہلی کے اطراف کسانوں نے ڈیرے ڈال لئے ہیں ، مظاہرین کا ایک ہی نعرہ ہے  یا حق لیں یا گولی کھائیں گے۔

کسانوں نے امبالا کے شمبھو ٹول پلازہ پر قبضہ کرکے شاہراہ کو ’’ٹول فری‘‘ کردیا،بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں نے متنازع قوانین کے خاتمے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا،اور موقف اختیار کیامتنازعہ زرعی اصلاحات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بغیر بنائے گئے قوانین کو ختم کیا جائے۔

بھارت کے مایا ناز بلے باز یوراج سنگھ بھی کسانوں کی حمایت میں بول پڑے ،یوراج سنگھ نےاپنی 39 ویں سالگرہ پر کسانوں کے معاملات جلد حل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا،ان کا کہنا تھا کہ سالگرہ منانے کی بجائے صرف ایک تمنا کرتا ہوں کہ ہمارے کسانوں اور حکومت کے درمیان معاملات جلد حل ہو جائیں۔

ادھرکانگریس اور عام آدمی پارٹی نے بھی 14 دسمبر کو احتجاج کا اعلان کردیا ہے جبکہ کسانوں نے 14 دسمبر تک احتجاج کا دائرہ ملک بھر میں پھیلانے کا اعلان کر رکھا ہے۔