Sunday, April 28, 2024

مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد‘ کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنما سات روز کیلئے نظربند کر دیے

مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد‘ کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنما سات روز کیلئے نظربند کر دیے
November 2, 2015
سرینگر (92نیوز) بھارتی وزیر اعظم نے اپنے نام نہاد جمہوری ملک میں آمرانہ سوچ ترک نہ کی۔ مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کے باعث حریت رہنماوں کو سات روز کے لئے نظر بند کر دیا گیا۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاو¿ن شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہٹ دھرمی کے لئے مشہور بھارتی وزیرا عظم نے اپنی روایتی سوچ تبدیل نہ کی۔ مقبوضہ وادی کے دورے کا فیصلہ کیا‘ ساتھ ہی احتجاج کے ڈر سے تمام حریت قیادت کو سات روز کے لئے نظر بند کرا دیا۔ انسانیت کا سبق بھولی بھارتی فوج نے اپنی حکومت کے احکامات پر من و عن عمل کرتے ہوئے مقبوضہ وادی میں کریک ڈاو¿ن شروع کر دیا اور حریت رہنماو¿ں کو گھر میں نظر بند کر دیا۔ حریت رہنماو¿ں یاسین ملک اور سید علی گیلانی کو آج صبح نظر بند کر دیا گیا جبکہ یاسمین راجہ پر بھی گھر سے باہر نکلنے پر پابندی لگا دی گئی۔ یہی نہیں احتجاج کے خوف میں مبتلا مودی انتظامیہ نے آزادی کی آواز کو دبانے کی مذموم حرکت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بھی پابندی کا سلسلہ شروع کر دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جارہا ہے۔ مودی کی سات نومبر کو مقبوضہ وادی میں آمد کے تناظر میں حریت کانفرنس نے بھرپور احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔