Saturday, May 4, 2024

مودی کی لیڈر شپ بارے 450سال قبل پیشگوئی ہوئی تھی ، رادھا موہن سنگھ

مودی کی لیڈر شپ بارے 450سال قبل پیشگوئی ہوئی تھی ، رادھا موہن سنگھ
February 26, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز)  سر آئزک نیوٹن اور سر آئن سٹائن کی تھیوریز پر جہالت کی پالش پھیرنے والے ہندو رہنما نریندر مودی کی خوشامد  کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ۔ بی جے پی رہنما رادھا موہن سنگھ نے ایک بار پھر لمبی ہانکتے ہوئے  کہا کہ  نریندر مودی کے وزیراعظم بننے اور ہندوستان کو عظیم تر بنانے کی پیش گوئی چار سو پچاس سال  پہلے ہی کر دی گئی تھی۔ گورکھ پور  شہر میں  عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے  بی جے پی رہنما رادھا موہن سنگھ نےنریندر مودی کی خوشامدمیں زمین آسمان ایک کردیئے ۔ رادھا موہن سنگھ نے لمبی لمبی چھوڑتے ہوئے کہا  کہ فرانسیسی نجومی نوسٹراڈامس نے 450 سال قبل ہی پیش گوئی کردی تھی کہ نچلی ذات میں ایک شخص پیدا ہوگا جو وزیر اعظم بنے گا اور ملک کو ترقی کی اونچائیوں پر لے جائے گا،یہ  شخص کوئی اور نہیں بلکہ نریندر مودی ہیں۔ ادھر نچلی ذات کا لفظ سنتے ہی مودی نے خفت سے منہ دوسری جانب پھیر لیا  ۔ نریندر مودی یہ کوئی پہلا موقع نہیں جب  مودی جی کو خوش کرنے کیلئے ایسے اوٹ پٹانگ دعوےکیے گئے ہوں۔ جنوری میں سالانہ انڈین سائنس کانگریس میں سائنسدانوں نےکہا تھا  کہ نیوٹن اور آئن  سٹائن کے ثقلی لہروں سے متعلق نظریات غلط تھے اور انہیں نیا نام نریند مودی لہریں  دیا جانا چاہیے۔خود مودی جی بھی  انتہائی احمقامہ دعویٰ کرچکے ہیں کہ بھارت میں ہزاروں سال قبل  کاسمیٹک سرجری  اور سٹیم سیل ٹیکنالوجی ہوا کرتی تھی ۔ بھارتی سیاسی رہنماؤں کے ایسے بیانات نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں جگ ہنسائی کا سبب بن رہے ہیں۔