Thursday, May 9, 2024

مودی کی قیادت میں بھارت میں انتہا پسندی بڑھی ، ایمنسٹی انٹرنیشنل

مودی کی قیادت میں بھارت میں انتہا پسندی بڑھی ، ایمنسٹی انٹرنیشنل
October 6, 2019
نئی دہلی (92 نیوز) ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کی رپورٹ نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار ملک کا چہرہ بے نقاب کردیا ، ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا تہلکہ خیز حقائق سامنے لے آئی جس میں کہا گیا کہ نریندرمودی کی قیادت میں بھارت میں انتہاپسندی کو فروغ ملا ، اقلیتوں کے نفرت انگیز واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں ستمبر 2015 سے جون 2019 تک 902 نفرت انگیز واقعات ہوئے ، جن میں 181 رواں برس کے صرف پہلے چھ ماہ میں ریکارڈ کیے گئے ، ان واقعات میں 37 انسانی جانیں لقمہ اجل بنیں۔ رپورٹ میں بھارت میں ہونے والے ہجومی تشدد کا حوالہ بھی دیا گیا ہے،، ستمبر 2015 سے اب تک 72 ایسے واقعات ہوچکے ہیں  جن میں سے 37 میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہجومی تشدد کے دوران مسلمانوں کو ہندو مذہبی نعرے یا پاکستان کے خلاف نعرے لگانے پر مجبور کیا جاتا ، پانچ مسلمان انتہاپسند ٹولے کے ہاتھوں اپنی جانیں بھی گنوا چکے ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے مطابق 2015 میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد نفرت انگیز واقعات میں بدترین اضافہ ہوا ہے ، سب سے زیادہ ایسے واقعات اترپردیش، گجرات، راجستھان، ہریانہ اورتامل ناڈو میں رپورٹ ہورہے ہیں۔