Saturday, April 27, 2024

مودی کی غلطیوں کے باعث مقبوضہ کشمیرمیں آگ لگی ہوئی ہے،راہول گاندھی

مودی کی غلطیوں کے باعث مقبوضہ کشمیرمیں آگ لگی ہوئی ہے،راہول گاندھی
October 29, 2018
نئی دہلی ( 92 نیوز) مودی کی مسلم کش پالیسیوں پر بھارتی وزیراعظم کے خلاف اپنے ہی بول پڑے۔ اپوزیشن پارٹی کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے مقبوضہ کشمیر کے خراب  حالات کا ذمہ دار نریندر مودی کو قرار دیدیا ۔ مدھیا پردیش میں خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ  مودی کی غلطیوں کے باعث مقبوضہ کشمیرمیں آگ لگی ہوئی ہے، مودی حکومت نے جموں کشمیر کے معاملے میں غلطیاں کی ہیں۔