Saturday, May 4, 2024

مودی کی عقل ٹھکانے آگئی ، پاکستان مخالف بات سے پہلے سوچنےکی پالیسی پر عمل پیرا

مودی کی عقل ٹھکانے آگئی ، پاکستان مخالف بات  سے پہلے سوچنےکی پالیسی پر عمل پیرا
February 26, 2019
نیو دہلی ( 92 نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی عقل ٹھکانے آگئی ، پاکستان مخالف بات کرنے سے پہلے سوچنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہونے لگے ۔ سابق فوجیوں کی تقریب سے خطاب میں پاکستان کیخلاف بات کرنے سے اجتناب کیا اور  صرف کانگریس کو نشانے پر رکھا اور امن کی باتیں کرتے رہے۔ پاکستان سے جنگ کو الیکشن کا ہتھیار بنانے والامودی سدھر گیا ، بھارتی وزیراعظم کی بڑی بڑی بڑھکیں دھول بن کر اڑ گئیں  ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے منہ توڑ جواب سے مودی کی جنگی جنونیت تھم گئی  اور میجر جنرل آصف غفور کے ’’سرپرائز دیں گے ‘‘ کے بیان پر مودی نے سرپرائز سے بچنا شروع کر دیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کل تک تو پاکستان کیخلاف ایسی بڑھکیں مارتے تھے کہ لگتا تھا کہ اس بار  بھارت جنگ چھیڑ کر ہی رہے گا ۔ پھر ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں بھارت پر   واضح کردیا کہ پاکستان  سے الجھنے کی کوشش کی تو ایسا جواب دیں گے کہ حیران رہ جاؤ گے ،جس سے  مودی سرکار کی   جنگی جنونیت میں خاصی کمی واقع ہوئی ۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے فوج کو فری ہینڈ دینے  کے بعد امن کو ایک اور موقع دینے کی بات پر مودی نے موقع غنیمت جانا  اور نئی دہلی میں سابق فوجی  کی تقریب سے خطاب میں پاکستان کیخلاف بات کرنے سے اجتناب کیا   اور صرف  اپوزیشن جماعت کانگریس پر تنقید  کرکے ہی گزارا کیا۔