Thursday, April 18, 2024

مودی کی طرح بھارتی اسلحہ بھی کھوکھلا نکلا

مودی کی طرح بھارتی اسلحہ بھی کھوکھلا نکلا
August 22, 2019
نیو دہلی (92 نیوز) مودی کی طرح بھارتی اسلحہ بھی کھوکھلا نکلا۔ بہار کے وزیر اعلیٰ کی آخری رسومات کے موقع پر پولیس کی بندوقیں جواب دے گئیں۔ کچھ دن پہلے بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے میڈیا کے سامنے اپنی دفاعی طاقت کا پول کھول کر رکھ دیا تھا۔ آج اس کا عملی مظاہرہ بھارتی ریاست بہار میں دیکھنے کو ملا۔ بہار میں سابق وزیر اعلیٰ جگ دیش مشرا کی آخری رسومات ادا کی جارہی تھی۔ اس موقع پر انہیں گن سلیوٹ دیا جانا تھا۔ پولیس نے بندوقیں فضا میں لہرائیں مگر چلی ایک بھی نہیں۔ بار بار ٹریگر دبایا لیکن کسی بھی پولیس اہلکار کی بندوق نہ چلی۔ چند دن قبل بھارتی فضائیہ کی خراب حالت زار پر بھارتی ایئر چیف مارشل بی ایس دھنوا کا بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ بھارتی فضائیہ 44 سال پرانے مگ 21 طیارے اڑا رہی ہے۔ بھارتی فضائیہ جتنے پرانے طیارے اُڑا رہی کوئی اتنی پرانی گاڑی بھی نہیں چلاتا۔ بھارتی ایئر چیف کے بیان سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان کو دھمکیاں دینی والی بھارتی فوج خود کتنے پانی میں ہے۔