Friday, March 29, 2024

مودی کی جانب سے بھارت کو ہندو ریاست بنانے کا کام تیزی سے جاری

مودی کی جانب سے بھارت کو ہندو ریاست بنانے کا کام تیزی سے جاری
August 31, 2019
 نیو دہلی (92 نیوز) مودی کی جانب سے بھارت کو ہندو ریاست بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ریاست آسام کے 19 لاکھ باشندے بھارتی شہریت کی فہرست سے باہر ہو گئے۔ بھارتی حکومت کا فاشزم اپنے عروج پر پہنچ گیا۔ بھارت میں غیر ہندووں پر زمین تنگ کر دی گئی۔ ریاست آسام میں حکومت نے بھارتی شہریوں اور بنگلہ دیشی تاریک وطن کی شناخت کے لیے حتمی فہرست جاری کر دی ہے جس میں کم از کم 19 لاکھ باشندوں کو شامل نہیں کیا گیا۔ آج جاری ہونے والی حتمی فہرست میں کل تین کروڑ 11 لاکھ آسامی باشندوں کو شامل کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جن باشندوں کی شہریت قبول نہیں کی گئی ان میں مسلمانوں کی تعداد زیادہ ہے۔ حتمی فہرست سے نکالے گئے لوگوں کو 120 دنوں کا وقت دیا گیا ہے تاکہ وہ فارن ٹربیونلز کے سامنے اپنی شہریت کو ثابت کر سکے۔  بھارتی حکام نے کہا تھا کہ صرف ان لوگوں کو شہریت دی جا سکتی ہے جو 1971 سے پہلے انڈیا میں اپنی یا اپنے آباؤ اجداد کی موجودگی کو ثابت کریں گے۔ ریاست آسام میں ممکنہ مظاہروں کے پیش نظر ہزاروں پیرا ملڑی اہلکار اور پولیس والے تعینات کر دیے گئے ہیں۔ کئی علاقوں میں اجتماعات پر بھی پابندی ہیں۔