Monday, September 16, 2024

مودی کو کشمیری نوجوانوں کی پاکستان کےقومی ترانے کی سلامی

مودی کو کشمیری نوجوانوں کی پاکستان کےقومی ترانے کی سلامی
April 4, 2017
سرینگر (92نیوز)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کے دوران  کشمیری نوجوان پاکستان کے رنگ میں رنگ  گئے ادھر مودی کی کشمیر میں انٹری ہوئی ادھر کشمیر  کے کرکٹ   کلب نے پاکستان کا قومی ترانہ گایا پاکستانی کٹ میں میچ بھی کھیلا۔ تفصیلات کےمطابق کشمیر بنے گا پاکستان بھارتی وزیر اعظم  کے دورہ کشمیر پرکشمیری نوجوانوں نے مودی کوپاکستان کےقومی ترانے کی  سلامی دی۔ ایک طرف بھارتی وزیر اعظم  نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر میں انٹری ہوئی دوسری طرف کشمیری نوجوانوں نے پاکستان کا قومی ترانہ  گا کر مودی کو حال دل سنا دیا۔ بھارتی وزیراعظم نے دو اپریل کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹنل کا افتتاح کیا لیکن عین اسی وقت  کشمیر کے ضلع  گاندر بل میں  کشمیری کلب بابادریاالدین کی ٹیم  نے نہ صرف پاکستانی کٹ پہن کر میچ کھیلا  بلکہ میچ سے پہلے پاکستان کا قومی ترانہ بھی پڑھا ۔ بھارتی وزیر اعظم کے سامنے  کشمیری نوجوان پاکستانی رنگ میں رنگ گئےجو اس بات کا واضح ثبوت  ہے کہ بھارت جتنے مرضی ظلم ڈھا لے کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت کو ختم نہیں کر سکتا۔