Friday, May 3, 2024

مودی کو عظیم تعلیمی ادارے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کانووکیشن میں مدعو کرنے پر سابق طلبہ کا شدید احتجاج

مودی کو عظیم تعلیمی ادارے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کانووکیشن میں مدعو کرنے پر سابق طلبہ کا شدید احتجاج
November 28, 2015
نئی دہلی(ویب ڈٰیسک)مسلم دشمنی کے لئے مشہور مودی کو بھارت میں مسلمانوں کے عظیم تعلیمی ادارے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کانووکیشن میں بلانے پر ادارے کے سابق طلبہ نے شدید احتجاج کیا  اور دعوت نامہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق نریندر مودی کی مسلم دشمنی اور تعصب کسی سے ڈھکا چھپا نہیں  جب بھی موقع ملا مودی نے مسلمانوں کے خلاف نہ صرف زہر اگلا بلکہ انتہا پسند ہندو ووٹروں کو خوش کرنے کے لئے مسلمانوں کا خون بھی بہایا گجرات میں سیکڑوں مسلمان مودی کی فسادی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کی انتظامیہ نے وزیراعظم نریندر مودی کو سالانہ کانووکیشن میں چیف گیسٹ بلایاہے جس پر جامعہ کے سابق طلبہ شدید برہم ہیں  پچانوے سابق طلبہ نے وائس چانسلر طلعت احمد کے نام  لکھے خط میں مودی کی مسلم دشمنی کو عیاں کیا ہے سابق طلبہ کا کہنا ہے کہ مودی نے دو ہزار آٹھ میں بی جے پی کے کارکنوں سے خطاب میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ کو دہشتگرد قرار دیا تھا۔ سابق طلبہ کا کہنا ہے کہ مودی نے مسلمانوں اور جامعہ کو بدنام کرنے کی سوچی سمجھی سازشیں کیں اس لئے انہیں کانووکیشن میں چیف گیسٹ نہ بلایا جائے اور ان کا دعوت نامہ منسوخ کیا جائے طلبہ نے کہا کہ مودی کو ایک ہی صورت میں چیف گیسٹ بلایا جا سکتا ہے کہ وہ جامعہ میں آکر ماضی کے بیانات پر کھلے عام معافی مانگیں۔