Wednesday, May 8, 2024

مودی کو دورہ مقبوضہ کشمیر میں شرمندگی ،استقبال کو کوئی نہ آیا

مودی کو دورہ مقبوضہ کشمیر میں شرمندگی ،استقبال کو کوئی نہ آیا
February 4, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مقبوضہ کشمیر میں بھی شرمنگی کا منہ دیکھنا پڑا ،  ڈل جھیل کے دورے پر مودی کے استقبال کو کوئی بھی نہ آیا۔ کشمیریوں پر ظلم و ستم ڈھانے والی مودی سرکار کے منہ پر زوردار طمانچہ پڑ گیا ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر کوئی بھی کشمیری استقبال کو  نہ آیا ۔ مختلف منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھنے کیلئے مقبوضہ کشمیر جانے والے بھارتی وزیراعظم نے جب ڈل جھیل کا رخ کیا تو خود کو اکیلا پایا، شرمندگی چھپانے کیلئے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کیمروں کو ہی دیکھ کر ہاتھ ہلاتے رہے۔ مودی مقبوضہ کشمیر کے دورے پر علاقہ مکینوں کے دل میں گھر کرنے کیلئے بھارتی وزیراعظم نے جناح کیپ کا بھی سہارا لیا، لیکن کشمیریوں نے بتادیا کہ انہیں صرف اپنا حقِ رائے دہی چاہیے۔ گزشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کے موقع پر قابض انتظامیہ نے وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیاتھا  جبکہ احتجاج سے بچنے کیلئے حریت قیادت بھی گھروں میں نظربندکردی گئی تھی۔