Tuesday, May 14, 2024

مودی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑیں ، فواد چودھری

مودی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑیں ، فواد چودھری
February 20, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا مودی پاکستان مخالف پالیسی کی بجائے کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑیں۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں ، ہماری فوج نے بہادری کی مثالیں قائم کیں۔ کوئی مائی کا لال پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ فواد چودھری نے کہا کلبھوشن یادیو کے متعلق پاکستان کا کیس بہت مضبوط ہے۔ کلبھوشن کو عمر کی حد سے پہلے ہی ریٹائر کر دیا گیا۔ کلبھوشن کے پاس بھارتی پاسپورٹ ہے۔ دنیا بھارت کے مؤقف نہیں مان رہی۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مزید کہا جس طریقے سے یہ مقدمہ چلا ہے وہ سب کچھ سامنے ہے۔ پاکستان یہ مقدمہ ضرور جیتے گا۔