Sunday, April 28, 2024

مودی کا کشمیر میں بچی سے زیادتی اور ہیمانہ قتل پر شرمندگی کا اظہار

مودی کا کشمیر میں بچی سے زیادتی اور ہیمانہ قتل پر شرمندگی کا اظہار
April 14, 2018
ممبئی ( 92 نیوز ) ہڑتالوں، مظاہروں اور شدید لعن طعن کے بعدبھارتی وزیراعظم کو ہوش آہی گیا ، مودی نےکشمیر میں کم سن بچی سےزیادتی اور اس کے بہیمانہ قتل پر شرمندگی کااظہارکرتے ہوئے قصور واروں کو سخت سزا دینے کا اعلان کردیا۔ کشمیر میں 8 سالہ آصفہ بانو سے مندر میں زیادتی اور اس کے بعد قتل پردنیا بھر میں درد دل رکھنےوالوں نےغم وغصہ کااظہارکیا گیا ، سماجی کارکنوں،فنکاروں، عام شہریوں اورسیاسی مخالفین نےتنقید کی توبھارتی وزیراعظم نریندرمودی بھی شرم محسوس کرنے لگے اورواقعے کے تین ماہ بعد مذمتی بیان دے ڈالا۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی کاکہناتھا کہ پچھلےدنوں سے جو واقعات موضوع بحث ہیں وہ یقیناً کسی بھی مہذب  معاشرے کےلئے شرمناک ہیں۔ ایک سماج کے طور پراورایک ملک کے طورپر ہم سب اس کےلئے شرمسار ہیں۔ مودی نےکہاواقعےمیں ملوث افرادکو بخشا نہیں جائےگا اورمتاثرہ بچی کو انصاف فراہم کیاجائے گا۔ آٹھ سالہ آصفہ کو 7 جنوری کو گھر سےنکلتے ہوئے اغواکیاگیا تھا جس کے بعد اسے ایک مندر میں 5 روز تک زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیاگیاتھا۔