Thursday, April 25, 2024

مودی کا دورہ ایران ،گوردوارہ بھائی گنگا سنگھ سبھامیں بھارتی کمیونٹی سے خطاب

مودی کا دورہ ایران ،گوردوارہ بھائی گنگا سنگھ سبھامیں بھارتی کمیونٹی سے خطاب
May 23, 2016
تہران(ویب ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ایران کے  دو روزہ سرکاری دورےپر تہران پہنچ گئے ہیں ۔نریندر مودی نے تہران میں گوردوارہ بھائی گنگا سنگھ سبھا میں بھارتی کمیونٹی سے خطاب  کیا۔وہ آج ایرانی رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق نریندر مودی  اپنی آمد کے فوراً بعد گوردوارہ گنگاسنگھ سبھا گئے ۔نریندرمودی  پندرہ سال کے دوران ایران کا دورہ کرنیوالے  پہلے بھارتی  وزیر اعظم ہیں۔تہران ایئر پورٹ پرنریندرمودی کا استقبال ایرانی وزیرخزانہ نے کیا۔ وہ ایرانی صدر حسن روحانی اور ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای سے بھی ملیں گے  ۔بھارتی وزیراعظم کے دورے  کا بڑا مقصد ایران کے جنوبی ساحل پر چاہ بہار بندر گاہ کی تعمیر کے سہ فریقی  معاہدے پر دستخط ہیں بھارت اس بندر گاہ کی تعمیر  کے پہلے مرحلے میں دوسو ملین ڈالر کے سرمائے سے ٹرمینل اور گوداموں کی تعمیر کرے  گا۔ دوسرے مرحلے میں چاہ بہار اور زاہدان کے درمیان پانچ سو کلو میٹر طویل ریلوے لائن تعمیر کی جائیگی۔