Tuesday, May 7, 2024

مودی کا بیان پاکستان کی سلامتی پر حملہ ہے !!! سینیٹ میں بھارتی وزیراعظم اور وزراءکے بیانات کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

مودی کا بیان پاکستان کی سلامتی پر حملہ ہے !!! سینیٹ میں بھارتی وزیراعظم اور وزراءکے بیانات کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
June 11, 2015
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان کے ایوان بالا میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزراءکے بیانات کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں مذمتی قرارداد قائد ایوان سینیٹ راجہ ظفر الحق نے پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ مودی کابیان پاکستان کی سلامتی پرحملہ ہے، پاک فوج دہشت گردی کےخلاف جنگ لڑرہی ہے اور کسی بھی جارحیت کامقابلہ کرنے کےلئے تیار ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دورہ بنگلادیش کے دوران تقریب سے خطاب اور سماجی ویب سائٹ پر بیان میں پاکستان توڑنے کی سازش کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ بنگلہ دیش کا قیام ہر بھارتی کی خواہش تھی۔ بھارتی فوج بنگلہ دیش کی آزادی کےلئے مکتی باہنی کے ساتھ مل کر لڑی اور بنگلہ دیش بننے کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد کی۔ مودی کا کہنا تھا کہ وہ 1971ءمیں مکتی باہنی کی حمایت میں ستیہ گرہ تحریک میں بطور نوجوان رضاکار شرکت کےلئے دہلی آئے تھے۔