Monday, May 6, 2024

 مودی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے : نواز شریف

 مودی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے : نواز شریف
June 11, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نوازشریف نے  نریندر مودی  کے  بیان کو افسوس ناک قرار دیتے  ہوئے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے پر امن تعلقات چاہتا ہے تاہم امن کی خواہش یک طرفہ نہیں ہوسکتی بھارتی  وزیراعظم کے  بیان  سے  خطے  کا امن  متاثر ہو سکتا ہے۔ اسلام آبا دمیں منعقدہ  سارک  ممالک  میں  تعینات  سفیروں کی کانفرنس سے  خطاب کرتے  ہوئے  وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان   ہمسایہ  ممالک  سے  بہترین تعلقات  کا خواہاں ہے تاہم امن کی  خواہش یک طرفہ نہیں ہو سکتی ۔ و زیراعظم نے   نریندر مودی کے بیا ن کو   غیر ذمہ دارانہ  قرار دیتے  ہوئے  اسے  مفاہمت  کی  فضا کو  متاثر کرنے کے مترادف  قرارد یا۔ وزیراعظم  نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے،سلامتی کونسل کشمیر سے متعلق قرارداد پر عمل درآمد یقینی بنائے۔ وزیرا عظم  نواز شریف نے  واضح کیاہے کہ  پاکستان اپنے مفادات کا ہر قیمت پر  تحفظ کرے  گا کسی کو اپنے ملک میں  دہشت  گردی کرنے  دیں   گے  نہ کسی  کو  دہشت   گر د  کے  لئے  اپنی زمین   استعمال کرنے دی  جائے  گی۔ افغانستان کے دشمن کو  پاکستان کا دشمن  قرار دیتے  ہوئےوزیر اعظم نے کہا  کہ پاکستان افغان  مفاہمتی عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے  پاک   چین اقتصادی  راہداری منصوبہ   تبدیلی کا  پیش  خیمہ  ہے  جس سے  پورے  خطے کو   فا ئدہ  پہنچے گا۔