Tuesday, April 23, 2024

مودی نے کسانوں کو فسادی قرار دے دیا

مودی نے کسانوں کو فسادی قرار دے دیا
February 10, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ہٹ دھرمی برقرار ہے جب کہ مودی نے اپنے حق کیلئے احتجاج کرنے والے کسانوں کو فسادی قرار دے دیا۔

لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے متنازع قوانین پر قائم رہنے کا اعلان کر دیا ۔  مودی کسانوں کے مطالبات نظر انداز کرتے ہوئے ٹول پلازہ ٹیکس کا رونا روتے رہے۔

بھارتی وزیراعظم نے کسانوں کی حمایت پر اپوزیشن جماعت کانگریس پر بھی تنقید کی ۔