Friday, April 19, 2024

مودی نے پاکستان توڑنے کی سازش کا اعتراف کر لیا

مودی نے پاکستان توڑنے کی سازش کا اعتراف کر لیا
June 8, 2015
لاہور(92نیوز)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے  پاکستان توڑنے کی سازش کا اعتراف کرلیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ  بنگلہ دیش بنانا ہماری  خواہش تھی جس  کے لیے ہم نے مکتی باہنی کی مدد کی اور مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش میں تبدیل کیا۔ تفصیلات کے مطابق دورہ بنگلہ دیش کے دوران بھارتی وزیراعظم  نے ایک تقریب کے دوران   خطاب میں کہا ہے کہ سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے بنگلہ دیش کو پاکستان سے الگ کرنے میں  فعال کردار اداکیا تھا ۔ نریندر مودی نے اس بات کا برملا اعتراف کیا کہ   وہ خود بھی انیس سو اکہتر میں مکتی باہنی کی حمایت میں  ستیہ  گرہ تحریک میں  شرکت کے لیے دہلی آئے تھے ۔