Friday, March 29, 2024

مودی نے میڈیا خریدلیا ، مسلمانوں کیخلاف زہر گھولنے کاٹاسک

مودی نے میڈیا خریدلیا ، مسلمانوں کیخلاف زہر گھولنے کاٹاسک
October 30, 2019
نیویارک ( روزنامہ 92 نیوز ) بھارت سول وار کی جانب بڑھ رہا ہے ہندو مسلم فسادات کی سازش کے پیچھے آر ایس ایس گھناؤنا کردار ادا کر رہی ہے نرندر مودی نے 2014ء کا الیکشن جیتنے کے لیئے بھارتی میڈیا میں دس ہزار کروڑ روپیہ تقسیم کیا نامور لکھاریوں اور اینکرز کو خریدا گیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دوست مکیش امبانی کی کمپنی ریلائینس نے 56 بڑے چینلز کو خرید لیا ہے جبکہ 122 چینلز میں اسی کمپنی کی پارٹنر شپ ہے ،چینلز کو مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف زہر گھولنے کا انہیں ٹاسک دیا گیا ہے ۔ ان چینلز پر نریندر مودی ، بی جے پی اور آر ایس ایس کے خلاف بات نہیں ہو سکتی جو بھی کریگا وہ نوکری سے جائیگا بھارتی صحافی اپنی نوکریاں بچانے کی خاطر صحافتی اصولوں کے منافی کام کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ چینلز پر نشر ہونے والے مقبول پروگراموں میں بحث کا عنوان " اُوپر سے طے کیا جاتا ہے " وزیر داخلہ امیت شاہ نے ریاست جے پور میں اس بات کو تسلیم کیا تھا کہ بی جے پی نے 36 لاکھ واٹس ایپ گروپوں میں جھوٹی خبریں پھیلا کر گزشتہ الیکشن جیتا تھا اور آج ممبئی میں بی جے پی کے 52 لاکھ افراد واٹس ایپ گروپوں میں جھوٹی خبریں پھیلا کر ہندو مسلم فسادات کو ہوا دے رہے ہیں۔ صرف مٹھی بھر صحافیوں کو چھوڑ کر 99.98 فیصد صحافتی صنعت سے وابستہ افراد انکے پے رول پر ہیں پورے بھارت میں آر ایس ایس نے واٹس ایپ گروپ کا جال پھیلا رکھا ہے یہ لوگ ان لوگوں کو مانیٹر کرتے ہیں ۔