Saturday, May 11, 2024

مودی نے ملنے کی خواہش ظاہر کی، تحریک انصاف کا دعویٰ ،بھارتی وزارت خارجہ کی تردید

مودی نے ملنے کی خواہش ظاہر کی، تحریک انصاف کا دعویٰ ،بھارتی وزارت خارجہ کی تردید
December 11, 2015
نئی دہلی(92نیوز)عمران خان کے دورہ بھارت میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ملاقات کا کنفیوژن  خوب طول پکڑ گیا  پی ٹی آئی والوں کا کہنا ہے کہ ملاقات مودی کی درخواست پر ہوئی جبکہ بھارتی وزارت خارجہ نے اس کی تردید کردی ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی بھارت یاترا میں نریندر مودی سے ملاقات کے بعد ہر طرف کنفیوژن ہی کنفیوژن پھیل گئی ایک جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مودی نے  عمران خان کوملاقات کی دعوت دی  تو دوسری طرف بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ویکاس سوارپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ملاقات پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی خواہش پر کی گئی ۔ پی ٹی آئی کے ٹائیگرز نے تو  ٹوئٹر پر مودی بیگز یعنی مودی نے ملاقات کی بھیک مانگی کے نام سے ٹرینڈ بھی بنادیا ہے اور اس بات کو بہت بڑھا چڑھا کر بیان کررہے ہیں کہ ملاقات بھارتی حکومت کی خواہش پر ہورہی ہے ،لیکن اس ملاقات کے بعد بہت سے سنجیدہ سوالات نے بھی جنم لیا ہے  کسی بھی غیر ملکی سربراہ  سے ملاقات سے پہلے ارکان پارلیمنٹ عمومی طور پر دفتر خارجہ سے اہم مسائل پر ملک کے موقف پر بریفنگ ضرور لیتے ہیں ، کیا عمران خان نے بھارت کے اہم دورہ سے پہلے متعلقہ حکام سے بریفنگ لی تاکہ پاکستان کے اصولی موقف کو بھارت میں بیان کرسکیں ،پھر اہم بات یہ ہے کہ عمران خان نے وزیر اعظم نریندر مودی کو پاکستان کےدورے کی دعوت کس حیثیت میں دی ،ایسی دعوت مجموعی طور پر ریاست کی جانب سے ہوتی ہے تو کیا عمران خان کو وزیر اعظم یا حکومت پاکستان کی طرف سے مینڈیٹ دیا گیا  کہ وہ مودی کو دورہ پاکستان کی دعوت دیں ؟؟؟؟