Friday, May 10, 2024

مودی نے جو غلطی کردی میرا ایمان ہے اب کشمیر آزاد ہوگا، وزیر اعظم عمران خان

مودی نے جو غلطی کردی میرا ایمان ہے اب کشمیر آزاد ہوگا، وزیر اعظم عمران خان
February 5, 2020
مظفرآباد (92 نیوز) مودی نے جو غلطی کردی میرا ایمان ہے کہ اب کشمیر آزاد ہوگا، وزیر اعظم عمران خان نے آزادکشمیر کی قانون سازاسمبلی سے خطاب میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو سمجھایا مسئلہ کشمیر کیا ہے، میں ڈیمو کریٹ اقتدار کیلئے نہیں ہوں۔ وزیر اعظم بولے کہ مودی نے جو قدم اٹھایا ہے، اب جس طرف کشمیرجائے گا یہ آزاد ہوگا، آر ایس ایس کی فلاسفی ہم سب جا نتے ہیں، نریندر مودی آر ایس ایس کی فلاسفی کو اوپر لیکر آیا، آر ایس ایس انتہاء پسند تنظیم اور ہٹلر سے متاثر ہے۔ 5 اگست کے بعد ہمیں موقع ملا  جب ہم نے  بتا یا کہ یہ  آر ایس ایس کا فلسفہ تھا، میں دنیا کے سامنے آر ایس ایس کا فلسفہ لے کر گیا، ہم نے لوگوں کو آر ایس ایس کا فلسفہ بتایا، ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اٹھایا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ 3 دفعہ میں نے ٹرمپ کو سمجھا یا کہ کشمیر کا مسئلہ کیا ہے، مغرب کو پتہ ہے نازی فلاسفی نظریہ کیا ہے، میں نے مسئلہ کشمیر پر کئی اخباروں کو انٹرویو دیئے، آر ایس ایس کے نظریے سے کشمیریوں سے زیادہ خطرہ بھارت کو ہے، میں نے عا لمی سطح پر بتا یا کہ یہ آر ایس ایس کا کیا خطرہ ہے۔ بھارت میں مسلمانوں کو کہا گیا پاکستان چلے  جاؤ، مسیحی برادری کو بھی بھارت نے کہا یہ گھس بیٹھیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کیساتھ مسیحی برادری کو بھی خطرہ ہے، بھارت نے جو 2 قا نو ن پاس کیے اس سے صرف مسلمانو ں کو ہی خطرہ نہیں ایسا ئیوں کو بھی خطرہ ہے، یہ بھارت کیلئے بڑی خوفناک چیز ہے، آج کئی میگزینز بھارت اور مسئلہ کشمیر با رے بات کر رہے ہیں جو بس پا کستان پر تنقید کر تے تھے۔ وزیر اعظم نے دوران خطاب کہا کہ ریاست مدینہ کے بعد مسلمانوں میں بادشاہت آگئی۔ مغرب جمہوریت کی وجہ سے آگے بڑھا، جتنی بہتر جمہوریت اتنی اس ملک خوشحالی اور غربت کم، جن ممالک میں میرٹ ختم ہوگیا وہ آہستہ آہستہ پیچھے رہ گئے، ایک طرف خوشحال ملک ہیں تو دوسری طرف غریب ملک ہیں، جتنے بھی خوشحال ملک میں ان میں کرپشن نہیں ہے، شفافیت ہے۔ عمران خان کہتے ہیں کہ میری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں ہے، اگر کوئی میرے گھر میں چوری کرتا ہے، مقروض کردیتا ہے تو کیا اس سے دوستی کر لوں، کبھی بھی مجھے کرپٹ لوگوں سے مفاہمت کرنے کا نہ کہیں، کرپشن کر کے اداروں کو کنگال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چین نے5 سال میں ساڑھے 4 سو وزیروں کو جیلوں میں ڈالا ہے، چائنہ جو ترقی کر رہا ہے انھوں نے کئی سیا ستدانوں کو جیلوں میں ڈالا، اپنے اندر کبھی مایوسی نہ لیکر آئیں، مایوسی گناہ ہے، قوم کو بھی کہتا ہوں اونچ نیچ اللہ کی طرف سےآتی ہے، مشکل وقت انسان کو پرکھنے کیلئے اللہ کی طرف سے آتے ہیں۔ مشکل وقت میں انسان اور قومیں صبر کرتی ہیں، یہ اللہ کو پسند ہے، ہم مشکل وقت سے نکلیں گے اور عظیم قوم بنین گے۔ اللہ تعالیٰ انسان کو آزمائش میں خود ڈالتا ہے اور نکا لتا بھی ہے۔