Thursday, March 28, 2024

مودی نے بالا کوٹ حملے ، ایف 16 طیارہ مار گرانے بارے جھوٹ بولا ، فاروق ‏عبداللہ

مودی نے بالا کوٹ حملے ، ایف 16 طیارہ مار گرانے بارے جھوٹ بولا ، فاروق ‏عبداللہ
April 6, 2019

سرینگر(92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ بھی مودی کے جھوٹ پر پھٹ پڑے۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ  بھارتی وزیراعظم مودی نے بالاکوٹ حملوں اور ایف سولہ طیارہ مار گرانے سے متعلق جھوٹ بولا، اللہ کرے بھارت میں مودی سرکار دوبارہ نہ آئے۔

بالاکوٹ حملے پر سوال اٹھاتے ہوئے فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ   کہیں ایک آدمی مر جاتا ہے تو  پوری دنیا کو خبرہوجاتی ہے  ، اگر وہاں تین سو دہشتگر مارے جائیں تو کیا کوئی خبر نہیں آئے گی ،  امریکا نے بھی  بھارت کے ایف 16طیارہ مار گرائے جانے کا دعویٰ مسترد کردیا۔

فاروق عبداللہ نے بھارتی وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  وہ  کب تک لوگوں سے جھوٹ بولتے رہیں گے ، دہلی میں جو بھی سرکار آئے گی  وہ پاکستان سے ضرور بات کرے اور جموں وکشمیر کا مسئلہ پہلے نمبر پر ہونا چاہیے۔

معروف امریکی میگزین فارن پالیسی نے بھارت کی جانب سے پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرائے جانے کا دعویٰ جھوٹ قرار دیا تھا جس کے بعد مودی سرکار شدید تنقید کی زد میں ہے۔