Thursday, May 9, 2024

مودی نے اپنی اصل سوچ دنیا کو دکھا دی ہے، پرویز الہٰی

مودی نے اپنی اصل سوچ دنیا کو دکھا دی ہے، پرویز الہٰی
December 31, 2019
لاہور (92 نیوز) مودی نے اپنی اصل سوچ دنیا کو دکھا دی  ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کہتے ہیں جو کچھ بھارت میں ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے، آج دو قومی نظریہ کھل کر سامنے آچکا ہے، تبدیلی صرف نئے سال کی ہے اور کوئی تبدیلی نہیں آنی۔ پرویز الہٰی نے کہا کہ بھارت میں 80 سال پہلے انہی مسائل کو قائد اعظم نے پہچان لیا تھا، پریکٹیکل فیلڈ میں جب تک ہم آگے نہیں پہنچیں گے جب تک بے روزگاری میں کمی نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے پرائیویٹ سیکٹرز کو اسپورٹ کریں، ہماری کوشش ہے کہ بہتری آئے اور ملک آگے بڑھے۔