Tuesday, April 23, 2024

مودی نے الیکشن کیلئے پاک بھارت کشیدگی پر غیر سنجیدگی دکھائی ، مارکنڈے کاٹجو

مودی نے الیکشن کیلئے پاک بھارت کشیدگی پر غیر سنجیدگی دکھائی ، مارکنڈے کاٹجو
March 3, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق  جج جسٹس  مارکنڈے کاٹجو نے ایک بار پھر مودی کی بی جے پی  کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ مودی نے الیکشن کیلئے پاک بھارت کشیدگی پر غیر سنجیدگی دکھائی ۔ بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مارکنڈے کاٹجو کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان نے سنجیدگی دکھائی ہے ، پہلے وہ عمران خان کے ناقد تھے لیکن ایوان میں اُن کی تقریر سننے کے بعد ان کے مداح ہو گئے۔ مارکنڈے کاٹجو نے بی جے پی حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  معاملے پر حکمرانوں کا  غیر سنجیدہ رویہ دیکھ کر دکھ ہوا ،انہیں صرف  الیکشن جیتنے کی فکر ہے چاہے جتنے بھی فوجی جوان مارے جائیں ۔ مارکنڈے کاٹجو نے بھارتی میڈیا کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ میڈیا نے ریٹنگز کی خاطر  جنگ  کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی ۔