Saturday, May 18, 2024

مودی نے الیکشن میں کامیابی کیلئے کروڑوں زندگیاں داؤ پر لگائیں ، فواد چودھری ‏

مودی نے الیکشن میں کامیابی کیلئے کروڑوں زندگیاں داؤ پر لگائیں ، فواد چودھری ‏
March 27, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ مودی نے الیکشن میں کامیابی کیلئے کروڑوں زندگیاں داؤ پر لگائیں،جسے ہم نے مؤثر حکمت عملی سے عالمی سطح پر بےنقاب کیا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ  جدید دور کی جنگیں میڈیا کے ذریعے لڑی جارہی ہیں،بھارت نے پاکستان کو دہشت گرد گروپوں کے ساتھ جوڑ دیا، ہم نے عالمی میڈیا کو ڈھاکہ سے نکال دیا تھا۔ہماری اس حکمت عملی سے پاکستان کو نقصان پہنچا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھاکہ پلوامہ حملے کے بعد ہماری حکمت عملی بہت بہتر تھی، بھارت کو پہلی مرتبہ عالمی سطح پر ہم نے تنہا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملہ بی جے پی کو الیکشن جتوانے کے لیے کیا گیا، پلوامہ حملے کے بعد عالمی میڈیا نے بہتر کوریج دی۔