Monday, May 13, 2024

مودی نے اسٹریٹجک بلنڈر کیا ، بھارتی حکومت بند گلی میں پھنس گئی ، وزیراعظم عمران خان

مودی نے اسٹریٹجک بلنڈر کیا ، بھارتی حکومت بند گلی میں پھنس گئی ، وزیراعظم عمران خان
August 5, 2020
 مظفرآباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا مودی نے اسٹریٹجک بلنڈر کیا ۔ بھارتی حکومت بند گلی میں پھنس گئی۔ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کی امید بن کر سامنے آگئے۔ یوم استحصال کے موقع پر مظفر آباد کا دورہ کیا۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا پانچ اگست کا واقعہ آزادی کی امید ہے، مودی بہت بڑی غلطی کر بیٹھا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان چپ کرکے نہیں بیٹھا، دنیا میں گیا، کشمیر پر ٹاپ لیڈرز سے بات کی، امریکی صدر ٹرمپ کو سمجھایا کشمیر دنیا کیلئے کتنا خطرناک ہے۔ بنگلہ دیش بننے کے بعد مغربی میڈیا بھارت کے حق اور پاکستان کےخلاف ہو گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا بھارت نے کشمیری عوام کو ایک سال پہلے 5 اگست کو بدترین فاشسٹ ملٹری محاصرے میں لیا اور غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ کشمیریوں کے سفیر وزیراعظم عمران خان نے مظفرآباد میں یوم استحصال کشمیر ریلی میں  شرکت کی اور مزاحمتی دیوار کا افتتاح بھی کیا۔