Friday, April 26, 2024

مودی مسلمانوں کے سامنے کھڑا نہیں ہوسکتا،میں ہندو برادری کے سامنے کھڑا ہوں ، شاہ محمود

مودی مسلمانوں کے سامنے کھڑا نہیں ہوسکتا،میں ہندو برادری کے سامنے کھڑا ہوں ، شاہ محمود
August 31, 2019
عمر کوٹ ( 92 نیوز)  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  عمر کوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی مسلمانوں کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا  ، میں ہندو برادری کے سامنے کھڑا ہوں ، پاکستان میں مندر ہیں ، مودی نے مقبوضہ کشمیر میں مساجد سنسان کر دیں ۔ عمر کوٹ میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  آج کا ہندوستان نہرو اور گاندھی کے سیاسی فلسفے کی نفی کر رہا ہے ،عمران خان پاکستان اور کشمیریوں کا تاریخی مقدمہ لڑنے اقوام متحدہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں ، کشمیریوں پر حصول علم کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں ، فاشسٹ مودی نے کشمیریوں کو عید کی نماز اور قربانی کی اجازت نہیں دی جبکہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو تمام حقوق حاصل ہیں ، یہاں مندر آباد ہیں ، سلامتی کونسل میں 54 سال بعد مسئلہ کشمیر اٹھایا گیا ہے ۔