Monday, May 6, 2024

مودی سرکاری نے مقبوضہ کشمیر میں سبز کپڑے کی فروخت پر پابندی عائد کردی

مودی سرکاری نے مقبوضہ کشمیر میں سبز کپڑے کی فروخت پر پابندی عائد کردی
January 8, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں  آزادی کی تحریک  تیز ترین ہو گئی ، ہر گھر پر پاکستان کا سبز پرچم لہرانے لگا جب کہ  احتجاجی مظاہروں میں بھی پاکستانی پرچم نظر آنے لگے ، مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے شہیدوں کو بھی سبز ہلالی پرچم میں دفن کرتےہیں جس پر مودی سرکار کو سبز ہلالی پرچم کھٹکنے لگا اور مقبوضہ وادی میں سبز کپڑے کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ۔ اپنی احمقانہ حرکات سے شہرت پانے والے اور جگ ہنسائی کا سبب بننے والے مودی نے ایک اور  عجیب قدم اٹھاتے ہوئے مقبوضہ وادی کشمیر میں سبز کپڑے کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ۔ ممنوعہ پیلٹ گنز  کے استعمال سمیت ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ دینے کے باوجود مقبوضہ کشمیر  سے پاکستان کی محبت نہ نکالی جا سکی ، ہر جگہ پاکستانی پرچم لہرانے لگے تو مودی سرکار سبز فوبیا میں مبتلا ہو گئی ، جس کے باعث مقبوضہ وادی میں سبز کپڑے کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ مودی سرکار اس سے قبل کبھی جاسوسی کے الزام میں کبوتر کو گرفتار کر چکی ہے تو کبھی ، دہشتگرد سیبوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروا چکی ہے ۔ اور تو اور  سبز غباروں نے بھی مودی سرکار کی نیندیں اڑا رکھی ہیں ۔