Friday, May 17, 2024

مودی سرکارنےانتہا پسندی کی انتہاکردی ، بھارتی راجیہ سبھا میں گائےکےتحفظ کا بل پیش

مودی سرکارنےانتہا پسندی کی انتہاکردی ، بھارتی راجیہ سبھا میں گائےکےتحفظ کا بل پیش
March 25, 2017
نئی دہلی (ویب ڈیسک)مودی سرکارنے انتہا پسندی کی انتہا کر دی بھارتی راجیہ سبھا میں گائے کے تحفظ کا بل پیش کر دیا، سزائے موت سمیت سخت سزاؤں کی تجویز ادھر اتر پردیش کے نئے انتہا پسند وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم پر  تین سو سے زائد مذبح خانے سیل کر دئیے گئے۔ تفصیلات کےمطابق مودی سرکار کے مسلمان مخالف اقدامات انتہا کو چھونے لگے ہیں بی جے پی کے رکن سوامی سبرامینین نے راجیہ سبھا میں گائے کے تحفظ کا بل پیش کر دیا۔ بل میں گائے ذبح کرنے والوں کو سخت ترین سزائیں دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے جس میں  سزائے موت بھی تجویز  بھی شامل ہےسیکولرازم کے دعویدار بھارت کے اس وزیرنے دعویٰ کیا ہےکہ گائے ذبح کرنے پر پابندی مہاتما گاندھی کی بھی خواہش تھی۔ بل کے تحت ایک اتھارٹی قائم کی جائے جو گائے ذبح کرنے کے حوالے سے سالانہ رپورٹ پارلیمنٹ میں جمع کرائےگی ۔ ادھر بھارتی ریاست اترپردیش کے نئے انتہا پسند وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی رنگ دکھانا شروع کر دیا  اور اقتدار  میں آتے ہی  مذبح خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرا دیا ۔ ریاست میں چند روز میں 300سے زائد مذبح خانے اور میٹ پروسیسنگ ہاؤسز سیل کر دئیے گئے ہیں  گوشت کے کاروبار کا لائسنس رکھنے والوں کو بھی نہیں بخشا جا رہا ، میرٹھ، غازی آباد، وارنسی، گورکھپور، لکھنو اور الہ آبادمیں گوشت کا کاروبار کرنے والوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہےلکھنو کے مشہور ٹنڈے کبابوں پر بھی اس کارروائی کا اثر پڑا ہے اور گوشت کی سپلائی متاثر ہو نے کی وجہ سے سو سال میں پہلی بار کبابوں کی دکان بند ہو گئی ہے ۔اترپردیش کے مختلف علاقوں میں جانوروں کی مبینہ اسمگلنگ کے الزام میں 43 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں اور 60 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں انتظامیہ کی اس کارروائی کے نتیجے میں چڑیا گھروں میں شیروں کی خوراک بھی متاثر ہو ئی ہے انھیں کھانے کے لیے بیف دیا جا رہا تھا۔