Saturday, April 20, 2024

مودی سرکارنے فرانس سے 9 ارب ڈالر کے 36 جدید ترین رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ کرلیا

مودی سرکارنے فرانس سے 9 ارب ڈالر کے 36 جدید ترین رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ کرلیا
September 23, 2016
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت کا جنگی جنون بڑھتا  جارہا ہے اور  یہ  ملک  اسلحے کی خریداری میں سب سے آگے دکھائی دینے لگا  ہے۔ بھارت میں کروڑوں افراد غربت کی زندگی گزار رہے ہیں لیکن مودی حکومت نے  فرانس سے  9ارب ڈالر کے 36 جدید ترین  رافیل لڑاکا طیارےخریدنے کا  معاہدہ  کر لیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق خطے میں بالا دستی کا خواب دیکھنے والا بھارت جنگی جنون میں اندھا ہوگیا  ہے  بھارت فرانس سے جدید ترین لڑاکا طیارے خریدنے کے لیے اربوں ڈالر خرچ کرے گا ۔ انتہا پسند ہندو ذہنیت کے حامل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دوہزار چودہ میں اقتدار سنبھالنے سے لے کر اب تک درجنوں نئے دفاعی سمجھوتے کیے ہیں اور اب   بھارت نے فرانس سے چھتیس رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہےان طیاروں کی خریداری پر سات اعشاریہ آٹھ سات ارب یورو خرچ ہوں گے ۔ معاہدے پر دستخظ  نئی دہلی میں ہوئے جس  کے مطابق بھارت کو طیاروں کی ترسیل   تین سال میں شروع ہو گی۔