Friday, April 26, 2024

مودی سرکار کے گھناؤنے عزائم، پاکستان نے وارننگ دے دی ‏

مودی سرکار کے گھناؤنے عزائم، پاکستان نے وارننگ دے دی ‏
April 7, 2019

اسلام آباد (92 نیوز ) مودی سرکار کے گھناؤنے عزائم  بھانپتے ہی پاکستان نے وارننگ دے دی ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرتے ہوئے احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کو بتا دیا کہ اس نے کوئی جارحیت کی تو بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی آئندہ دو ہفتوں میں بھارت کی جانب سے  خطے کا امن برباد کرنے سے متعلق سازش کا اشارہ دے چکے ہیں جب کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی  بھارتی انتخابات تک چوکنا  رہنے  کی ہدایت دی تھی ۔