Thursday, March 28, 2024

مودی سرکار کی کورونا وبا کے خلاف حکمت عملی بری طرح ناکام

مودی سرکار کی کورونا وبا کے خلاف حکمت عملی بری طرح ناکام
June 10, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز ) امن کے دشمن بھارت کی کورونا کے خلاف جنگ میں بری طرح شکست ہو گئی ، عالمی سطح پر مودی سرکار کو سبکی کا سامنا ہے۔ فنانشل ٹائمز نے وبا سے نمٹنے کےلیے بھارتی پالیسیوں پر تنقید کردی ، لکھا کہ 1.4 ارب آبادی والا ملک بھارت کورونا کے باعث 7 ہزار 500 اموات کے ساتھ دنیا کا بدترین خطہ بن گیا۔

مودی سرکارکی کوروناوبا کےخلاف حکمت عملی بری طرح ناکام ہو گئی جس پر غیرملکی میڈیا نے بھی آڑے ہاتھوں لے لیا ، غیرملکی جریدے فنانشنل ٹائمز نے لکھا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے 500 کورونا کیسزپر 24 مارچ کودنیا کاظالمانہ لاک ڈاؤن کیا اورفتح کا نعرہ لگایا۔

مودی نے تباہ ہوتی معیشت پرمئی کے آخرمیں لاک ڈاؤن ختم کیا ، جس سے وائرس بڑھااوراسپتال مریضوں سے بھرگئے ، جریدے کے مطابق بھارت میں یومیہ کورونا کیسزاوسطاً 9 ہزار 439 ہو چکے۔

جولائی کے آخر تک بھی بھارت میں کورونا کیسزعروج پرنہیں پہنچیں گے  ،  شہروں سے دیہات کو جانے والے مزدوروں سے وائرس پھیل رہا ہے۔

جریدے نے کہا ہے کہ وائرس کاخطرناک حد تک پھیلائوبھارت برداشت کرنے کو تیار نہیں، لاک ڈاؤن کے بعد بھارتی معیشت مخدوش ہوچکی ، 14 کروڑ افراد بے روزگار ہو گئے۔مودی کے باعث 40 سال میں پہلی باربھارت شدیدکساد بازاری سے گزررہا ہے،

اخبارکا کہنا ہے کہ بھارت اب محدود پابندیوں، ٹیسٹنگ، ڈیٹا تبادلہ، ماسک کے انتظامات  اورصفائی کا سوچ رہا ہے ۔ ان اقدامات کے بغیردنیا کے دوسرے گنجان آباد ملک میں صورتحال بھیانک ہونے جا رہی ہے۔ بھارت کا شعبہ صحت بھی شدید دباؤمیں ہے۔

فنانشنل ٹائمز نے یہ بھی لکھا کہ بھارتی حکومت نے 266 ارب ڈالر یا شرح نمو کے 10 فیصد مالیاتی پیکج کا اعلان کیا،درحقیقت مالیاتی پیکج صرف شرح نمو کا 1.5 فیصد ہے۔

رپورٹ میں ٹڈی دل کا ذکر کرتے ہوئے جریدے نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے غول بھارتی معیشت اور غذائی پیداوار کیلئے دوسرا بڑا خطرہ ہیں۔