Friday, May 17, 2024

مودی سرکار کی مقبوضہ کشمیر کے روہنگیا مسلمانوں کیخلاف شر انگیز مہم

مودی سرکار  کی مقبوضہ کشمیر کے روہنگیا مسلمانوں کیخلاف شر انگیز مہم
January 28, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کےبعد روہنگیا مسلمان بھی مودی سرکارکےنشانے پرآگئے، ہندو انتہا پسندوں نےوادی بھرمیں  روہنگیا مسلمانوں کے خلاف شرانگیز مہم چلادی۔ مودی سرکاری کے اوچھے ہتھکنڈوں  اور میانمار واپس بھیجے جانے کے ڈر سےکئی سال سے مقیم روہنگیا مسلمان علاقہ چھوڑنےپر مجبورہوگئے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا ایک اور بھیانک روپ بے نقاب ہو گیا ، جموں میں انتہاپسند ہندوؤں نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف شرانگیز مہم شروع کردی۔ مقبوضہ وادی میں گلیوں اور سڑکوں پرجگہ جگہ روہنگین جموں چھوڑو کےنعرےتحریر کرڈالے، مودی سرکار نےبھی روہنگیامسلمانوں کو میانمار واپس بھجوانےکیلئےڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کردیا ۔ انتہاپسندوں کی مہم شروع ہونےکےبعدروہنگیا مسلمانوں کےسرپر میانمار واپس بھیجےجانے کےسائےمنڈلانے لگے۔مقبوضہ کشمیر میں عشروں سے مقیم روہنگیا مسلمان علاقہ چھوڑنے پر مجبورہوگئے۔ جموں کشمیر کے 5 اضلاع میں 39 مقامات پر چھ ہزار پانچ سو تئیس روہنگین مسلمان آباد ہیں ،  تاہم جموں میں مقیم ان کی آبادی سےمتعلق متضاداعدادوشمار پائےجاتےہیں۔