Tuesday, May 7, 2024

مودی سرکار کی ظالمانہ پالیسیاں، بھارتی کسانوں کا احتجاج ملک بند کرو ہڑتال میں تبدیل

مودی سرکار کی ظالمانہ پالیسیاں، بھارتی کسانوں کا احتجاج ملک بند کرو ہڑتال میں تبدیل
December 8, 2020

نئی دہلی (92 نیوز) مودی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف بھارتی کسانوں کا احتجاج ملک بند کرو ہڑتال میں تبدیل ہوگیا، کئی ریاستوں میں لوگ سڑکوں پرنکل آئے، کاروبار، منڈیاں، ٹرانسپورٹ سروس، ہائی ویز بھی بند کر دی گئیں۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ کو کسانوں کی حمایت کرنے پر گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔

انتہا پسند ہٹلرمودی کے دورمیں لاکھوں بھارتی کسان سڑکوں پر آگے۔ کئی مشرقی اور مغربی ریاستوں میں کسانوں نے سڑکیں بند کر دی ہیں اور ریلوے ٹریکس پر بھی آ کر بیٹھ گئے ہیں۔ مختلف کاروباروں کے ساتھ ساتھ بڑی اور چھوٹی فروٹ اور سبزی منڈیاں بھی بند پڑی ہیں۔

کسانوں کی ہڑتال کو ملک کی 24 مختلف سیاسی پارٹیوں کی حمایت حاصل ہے اور کئی ریاستوں میں سیاسی کارکن بھی ہڑتال میں شامل ہیں، دوسری جانب کسانوں کا ساتھ دینے پر پولیس نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔

رواں سال ستمبر میں مودی حکومت نے نئے زرعی قوانین متعارف کرائے تھے جنہیں کسانوں نے مسترد کردیا تھا۔ گزشتہ 13 دنوں سے وہ ہزاروں کی تعداد میں دہلی میں داخل ہونے والے مختلف راستوں پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، دوسری طرف انڈیا شٹ ڈاؤن ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔