Thursday, April 25, 2024

مودی سرکار کو پلوامہ حملے کا پہلے ہی علم تھا، پریم شنکر جھا

مودی سرکار کو پلوامہ حملے کا پہلے ہی علم تھا، پریم شنکر جھا
April 8, 2019

نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارتی صحافی اور دانشور پریم شنکر جھا نے بھی مودی کو آئینہ دکھادیاکہا کہ مودی سرکار کو پلوامہ حملے کا پہلے ہی علم تھا، مودی نے 2014میں عوام سے کیا وعدہ توڑا،پاکستان سے متعلق نریندر مودی کا ہر بیان صرف ایک ڈرامہ ہے۔

انتخابات سے قبل مودی سرکار  کے اوچھے ہتھکنڈوں پر شدید تنقید جاری جاری ہے ۔  بھارتی دانشور اور صحافی پریم شنکرجھا کا بھارتی نیوز ویب سائٹ پر خصوصی آرٹیکل میں کہا کہ  مودی نےاپنے  حلف کی خلاف ورزی کی۔

پریم شنکر جھاکاکہناتھاکہ مودی نے 2014میں حلف اٹھاتے ہوئے عوام سے وعدہ کیاتھاکہ وہ ذاتی مفاد کےبغیرعوام کی خدمت کریں گےلیکن پلوامہ حملے کے بعدوہ اپنے اس وعدے کا پاس نہ رکھ سکے۔

دی وائر میں شائع ہونیوالے آرٹیکل میں پریم شنکرجھا کا کہناتھاکہ  پلوامہ حملے کےبعد مودی کو معلوم تھاکہ اس کا ردِ عمل بڑے پیمانے پر آئےگاجس سے بی جے پی کے ووٹوں میں اضافہ ہوگا، لہذا مودی نے کشمیر اور پاکستان سے متعلق جوکچھ بھی کہا وہ سب ایک ڈرامہ تھا۔

پریم شنکر جھا کا مزید کہناتھاکہ مودی سرکار نے ملکی و غیرملکی صورتحال اور معیشت جیسے معاملات پر توجہ نہیں دی ،ان کےدورِحکومت میں ملازمتیں کم ہوئیں۔15سے29سال کےدرمیان ہر چھ میں سے ایک نوجوان بےروزگار ہے ، دیہی علاقوں میں چار کروڑ افراد کےپاس روزگار نہیں ، ایسے میں پلوامہ حملہ وزیراعظم مودی کیلئےنجات کا باعث بنا۔