Tuesday, May 7, 2024

مودی سرکار کا پاکستانی اور چینی شہریوں کی بھارت میں جائیدادیں بیچنے کا فیصلہ

مودی سرکار کا پاکستانی اور چینی شہریوں کی بھارت میں جائیدادیں بیچنے کا فیصلہ
November 10, 2018
نئی دہلی ( 92 نیوز ) مودی سرکار کی بھارت سے پاکستان ہجرت کرنے والے پاکستانیوں کیلئے نفرت ایک بار پھر سامنے آگئی، بھارتی  حکومت نے پاکستانی اور چینی شہریوں کی بھارت میں جائیدادوں کو دشمن کی جائیدادیں قرار دیتے ہوئے بیچنے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق  حکام نے تقسیم کے وقت بھارت سے پاکستان اور چین جانیوالے افراد کی بھارت میں جائیدادیں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دوسری جانب مودی سرکارنے اینیمی پراپرٹی ایکٹ 1968 کو سخت بنا کر مذکورہ جائیدادوں کا حصول ان کے قانونی ورثا کیلئے مشکل بنادیاہے۔ چین اور پاکستان چلے جانے والے افراد کی ملکیت رہنے والے ان اثاثوں کی مالیت 55 ارب پاکستانی روپے سے زائد ہے۔